بھارت کے یوم آزادی پر آج کشمیر میں یوم سیاہ منایا جارہا ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Kashmiris observe Indian Independence Day as Black Day globally

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سرینگر :پوری دنیا میں  بسنے والے کشمیری آج ہندوستان کے یوم آزادی کے موقع پر یوم سیاہ منارہے ہیں۔مقبوضہ وادی میں مکمل طور پر ہڑتال کی جارہی ہے جبکہ قابض فورسز کی جانب سے غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر آج دنیا بھر میں کشمیری ہندوستان کے خلاف مظاہرے اور ریلیاں نکالیں گے اورمقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہےجبکہ مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کے اعلان کے بعد ہندوستانی انتظامیہ نے غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کردیا۔

حریت رہنماؤں سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق ، یاسین ملک نے آج بھارت کے خلاف اپنے احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی حکام نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے احتجاج کو روکنے کے لئے سیکورٹی کے نام پر کرفیو نافذ کردیا ہے اورسرینگر سمیت دیگر تمام شہروں اور علاقوں میں فوج اور دیگرسیکورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں :آج کے دن کشمیریوں کی آواز بننے کا عہد کریں، مشعال ملک کی قوم کو جشن آزادی کی مبارک

مقبوضہ کشمیر کے باسیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم سیاہ کے موقع پر آزاد کشمیر میں ایک ریلی نکالی جائے گی۔ اس میں انجمن تاجران کے رہنماء ، وکلاء اور سول سوسائٹی کی سرکردہ شخصیات شرکت کریں گی۔

Related Posts