مظلوم کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی، یومِ یکجہتی کشمیر آج منایا جارہا ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مظلوم کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے یومِ یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے جس کے دوران ریلیاں، جلسے جلوس اور انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائی جائیں گی۔

گزشتہ برسوں کی طرح آج بھی اسلام آباد سمیت چاروں صوبائی دارالخلافوں میں مظلوم کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیا جائے گا۔ بڑی تعداد میں پاکستانی عوام اپنے گھروں سے نکل کر غاصب بھارت کے خلاف احتجاج کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

وکی پیڈیا سروسز توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر بلاک

حکومت کے فیصلے کے مطابق آزاد کشمیر اور پاکستان سمیت دُنیا بھر میں ریلیوں اور دیگر تقریبات منعقد ہوں گی۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس بھی آج ہی ہورہا ہے جس میں تمام اراکینِ اسمبلی کی شرکت متوقع ہے۔

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ کوہالہ میں یومِ یکجہتئ کشمیر کی تقریب بھی منعقد ہوگی۔

پاکستان اور مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا کے مختلف مقامات پر سیمینارز، کانفرنسز، احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ کئی کلومیٹر طویل ہاتھوں کی زنجیریں بنا کر مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔

مختلف چوک چوراہوں پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کیلئے جلسے جلوس کے دوران مقبوضہ کشمیر پر بھارتی جارحیت کی مذمت کی جائے گی۔ انسانی ہاتھوں کی سب سے بڑی زنجیر کوہالہ پل پر بنائی جائے گی۔

Related Posts