دورہ بھارت کے دوران امریکی صدر کی ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

trump in india
trump in india

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے دورہ بھارت کے دوران وزیراعظم مودی سے ملاقات کے دوران ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر کا کہنا تھا کہ شمیر بہت سے لوگوں کے لیے طویل عرصے سے بہت بڑا مسئلہ چلا آرہا ہے، میں مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے لیے تیار ہوں۔

ٹرمپ کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم مودی سے ہونے والی ملاقات میں دہشت گردی سمیت کئی معاملات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی ہے جس میں مسئلہ کشمیر کو ترجیح حاصل رہی، ہر مسئلے کے دو رخ ہوتے ہیں، ہم نے دہشت گردی کے مسئلے پر تفصیل سے بات چیت کی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے پاکستان کیساتھ اچھے تعلقات استوار ہیں اور وزیراعظم عمران خان میرے دوست ہیں اور بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، اگر میں ان کے درمیان ثالثی کر سکتا ہوں تو ضرور کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کی کاوشوں کااعتراف سفارتی کامیابی ہے، وزیراعظم عمران خان

امریکی صدر نے کہا کہ مودی پرسکون شخصیت کے مالک ہیں لیکن بہت بہادر اور دہشت گردی سے متعلق ان کا سخت موقف ہے، متنازع شہریت ترمیمی قانون کےمسئلے پر تبصرہ نہیں کروں گا، میں یہ معاملہ بھارت پر چھوڑتا ہوں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر اس سے قبل بھی کئی بار مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کرچکے ہیں تاہم بھارت نے مسئلے کو داخلی معاملہ قرار دیتے ہوئے ثالثی کی پیش کش کومسترد کردیا تھا۔

Related Posts