ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کی کاوشوں کااعتراف سفارتی کامیابی ہے، وزیراعظم عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

imran khan federal cabinet
imran khan federal cabinet

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت کے پاکستان مخالف مذموم عزائم خاک میں مل گئے، ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کی کاوشوں کااعتراف سفارتی کامیابی ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے زیر آور اجلاس میں11 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا گیا، وفاقی کابینہ کو بجلی کی قیمتوں اور احساس پروگرام میں ارکان پارلیمنٹ کے کردار اور ہنرمند پروگرام سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پروگرام کے تحت 1 لاکھ 70 ہزار بچوں کو ہنر فراہم کیا جائے گا، اجلاس میں بے نظیر ائیرپورٹ کے اطراف میں کثیرالمنزلہ تعمیرات کی اونچائی کے حد کا تعین کرنےاور مہرعلی شاہ کی بطور کمشنر انڈس واٹر مدت ملازمت میں تین ماہ توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کے رولز آف بزنس میں ترمیم، صدر مملکت عارف علوی، اختر مینگل اور سینٹر جہانزیب جمالدینی کی سیکیورٹی کے علاوہ دیامیر، بھاشاڈیم کی سیکیورٹی کیلیے433 ممنوعہ بورلائسنس اجراء کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں کابینہ نے صحافیوں اور میڈیا سے وابسطہ افراد کے تحفظ کے بل کی بھی منظوری دے دی جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان سے متعلق بیان کا تذکرہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں ، امریکی صدر ٹرمپ

وفاقی کابینہ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی امریکی صدر ٹرمپ سے پاکستان مخالف بیان دلوانےمیں ناکام رہا، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاکستان مخالف مذموم عزائم خاک میں مل گئے، ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کی کاوشوں کااعتراف سفارتی کامیابی ہے۔

Related Posts