کراچی پولیس نے محمود آباد میں ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی، 1 ملزم گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی پولیس نے محمود آباد میں ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی، 1 ملزم گرفتار
کراچی پولیس نے محمود آباد میں ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی، 1 ملزم گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی پولیس نے شہرِ قائد کے علاقے محمود آباد میں ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنا دیا جس کے دوران 1 ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچ کالونی تھانہ کراچی کی پولیس نے محمود آباد نمبر 6 کے علاقے اشرف کالونی میں 4 ڈکیتوں کے ایک گروہ کی واردات کی نیت سے داخل ہونے کی اطلاع پر کارروائی کی۔

اطلاع ملتے ہی بلوچ کالونی پولیس موقعۂ واردات پر جا پہنچی اور ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔ حکمتِ عملی کے تحت 1 ملزم عارف کو گرفتار کر لیا گیا جس کے دیگر ساتھی عقبی راستوں سے فرار ہو گئے۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے لائسنس کے بغیر پستول بھی برآمد کیا جبکہ گرفتار ملزم ایک مقدمے میں پولیس کو پہلے مطلوب تھا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ڈکیتی کی واردات پر مزید تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں: موٹر وے زیادتی کے ملزم کو 1 ماہ تک چھپا کر رکھنے والا سامنے آگیا

Related Posts