موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کو 1 ماہ تک چھپا کر رکھنے والا سامنے آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کو 1 ماہ تک چھپا کر رکھنے والا سامنے آگیا
موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کو 1 ماہ تک چھپا کر رکھنے والا سامنے آگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور کے علاقے گجرپورہ میں خاتون کو عصمت دری کا نشانہ بنانے والے مرکزی ملزم عابد کو 1 ماہ تک چھپا کر رکھنے والے کے حوالے سے نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق پولیس نے مرکزی ملزم عابد ملہی کو گزشتہ روز فیصل آباد سے گرفتار کیا جس کے بعد ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے پولیس کو اپنے فرار اور مسلسل 33 روز تک غائب رہنے کا احوال بتایا۔

دورانِ تفتیش ملزم عابد نے بتایا کہ لوگوں کیلئے کورونا وائرس ایک خوفناک وباء بنی رہی جو میرے لیے رحمت ثابت ہوئی کیونکہ مجھے ایک ماہ تک کورونا ایس او پیز کے تحت ماسک نے پولیس سے بچائے رکھا۔

ملزم عابد نے کہا کہ واردات کے بعد میں ننکانہ صاحب اور پھر بہاولپور چلا گیا تھا جہاں 1 ماہ کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے مختلف شہروں میں گھومتا رہا تاہم جب پیسے ختم ہوئے تو بیوی سے رابطہ کرنا پڑا جس کے بعد پولیس نے مجھے گرفتار کر لیا۔

یاد رہے کہ لاہور میں موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو حصولِ ریمانڈ کیلئے انسدادِ دہشت گردی عدالت میں آج پیش کیا جائے گا، ملزم کو جرم کے 33 روز بعد گرفتار کیا گیا۔

 زیادتی کیس کا مرکزی ملزم  گزشتہ روز گرفتار ہوا، ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا۔ ملزم عابد کو سی آئی اے کے  تفتیشی سینٹر ، ماڈل ٹاؤن لاہور منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: موٹر وے زیادتی کیس، مرکزی ملزم عابد کو عدالت میں آج پیش کیا جائے گا

Related Posts