کراچی میں شہری سے لوٹ مار کی کوشش ناکام، 2 ملزمان گرفتار، چھینی گئی اشیاء برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کالعدم ٹی ایل پی دھرنے کے دوران اسلحہ بردار شخص کی گرفتاری،شیخ رشید بال بال بچ گئے
کالعدم ٹی ایل پی دھرنے کے دوران اسلحہ بردار شخص کی گرفتاری،شیخ رشید بال بال بچ گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی پولیس نے شہری سے لوٹ مار اور ڈکیتی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جن کے قبضے سے چھینی گئی اشیاء برآمد کی گئیں۔  

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بن قاسم میں ملزمان نے شہری سے لوٹ مار کی اور اس کا موبائل فون، شناختی کارڈ اور نقدی رقم لوٹ لی۔

پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے چھینا گیا موبائل فون، شناختی کارڈ اور کیش برآمد کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ قائم کرکے ملزمان سے  تفتیش کی جائے گی جس سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل شہر قائد کا امن ایک بار پھر خطرے میں پڑگیا، کراچی میں بدامنی پھیلانے کیلئے شرپسند میدان میں آگئے، بلاول ہاؤس کے قریب بم پھینکنے کے بعد جامعہ کراچی کے گیٹ پر دستی بم کے حملے میں رینجرز کے 2 جوان زخمی ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد نے گزشتہ روز جامعہ کراچی کے گیٹ پر دستی بم پھینکا اور فرار ہوگئے، دستی بم پھٹنے سے ڈیوٹی پر مامور رینجرز کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: جامعہ کراچی کے گیٹ پر دستی بم حملہ، 2رینجرز اہلکار زخمی

Related Posts