جامعہ کراچی کے گیٹ پر دستی بم حملہ، 2رینجرز اہلکار زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قائم مقام انتظامیہ جامعہ کیلئے سود مند بین الاقوامی کانفرنس کرانے میں ناکام
قائم مقام انتظامیہ جامعہ کیلئے سود مند بین الاقوامی کانفرنس کرانے میں ناکام

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : شہر قائد کا امن ایک بار پھر خطرے میں پڑگیا، کراچی میں بدامنی پھیلانے کیلئے شرپسند میدان میں آگئے، بلاول ہاؤس کے قریب بم پھینکنے کے بعد جامعہ کراچی کے گیٹ پر دستی بم کے حملے میں رینجرز کے 2 جوان زخمی ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے جامعہ کراچی کے گیٹ پر دستی بم پھینکا اور فرار ہوگئے، دستی بم پھٹنے سے ڈیوٹی پر مامور رینجرز کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

آج صبح بلاول ہاؤس کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان غیر ملکی باشندے کی کھڑی گاڑی پرریموٹ کنٹرول ڈیوائس میگنٹ کے ذریعے لگائی گئی تھی ،2 موٹرسائیکل سوار گاڑی پر ڈیوائس لگا کر فرار ہوئے,15 پر اطلاع ملی تو پولیس نے فوری ایکشن لیا۔

علاقے کو سیل کر کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے دھماکے کیلئے لگائی گئی ڈیوائس کو اتار کر ناکارہ بنادیا،گاڑی میں سوار افراد چائنہ ٹاون ریسٹورینٹ کے ملازمین تھے۔

بلاول ہاؤس کے قریب دہشت گردی کی ناکام کوشش کے بعد اب جامعہ کراچی کے گیٹ پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے جس میں رینجرز کے 2 جوان زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں سیکورٹی سخت کرکے چیکنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

Related Posts