کراچی پولیس کی کارروائی، 1ہزار سے زائد ملزمان گرفتار، کروڑوں کی منشیات برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karachi police arrested 31 accused

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی پولیس نے 7 روزہ کارروائی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ 1 ہزار 60 سے زائد ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ کروڑوں کی منشیات برآمد کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے شہر میں جرائم کی روک تھام کیلئے اسٹریٹ کرمنلز، منشیات فروشوں اور مفرور ملزمان کیخلاف کامیاب کارروائیاں کیں۔

پولیس نے گزشتہ ہفتے کراچی کے شرقی، غربی اور جنوبی اضلاع میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 1060 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔

شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں منشیات کیخلاف مہم کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی 328 کلو 575 گرام چرس، 5 کلو 741 گرام آئس، کرسٹل اور 435 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔

گرفتار کیے گئے اسٹریٹ کرمنلز سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 137 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن تحویل میں لے لیا گیا۔

 ملزمان سے ایک بار پولیس مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 01 ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم سے 01 پستول برآمد ہوا جسے فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔

انسدادِ جرائم کے دوران اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے گاڑیاں چرانے والے 15 افراد کو گرفتار کر کے 07 موٹرسائیکلز اور 04 گاڑیاں برآمد کرلیں۔

 مجموعی طور پر 64 موٹرسائیکلز اور 17 گاڑیاں تحویل میں لی گئیں جبکہ اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کراچی نے سنگین جرائم میں ملوث 09 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

اسپیشل تفتیشی یونٹ نے گرفتار ملزمان سے 6 پستول اور 02 کلو چرس برآمد کرلی۔پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم کے خاتمے اور امن کی بحالی کیلئے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں پالتوکتوں کی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی

Related Posts