کے ایم سی کی زمین پر قبضہ ختم کرانے کیلئے میئر کراچی کا ڈی جی رینجرز کو خط

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ex Mayor Wasim Akhtar ruled over KMC after resignation

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے ڈی جی رینجرز سندھ کو ایک خط میں کے ایم سی کی زمین پر قبضہ ختم کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی درج ہونے کے باوجود کارروائی نہیں ہو رہی، ہماری مدد کی جائے۔

ایم کیو ایم بھی پولیس کارکردگی سے غیر مطمئن ہے اس لئے میئر کراچی وسیم اختر نے پولیس کے رویے سے تنگ آ کر ڈی جی رینجرز سندھ کو خط لکھ دیا ہے۔

میئر کراچی وسیم اختر کی جانب سے ڈی جی رینجرز کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مافیاکے ایم سی آفیسرز سوسائٹی کی زمین پر قبضہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر میں مافیا کے کارندوں نے کے ایم سی سوسائٹی کے دفتر پر قبضہ کرلیا تھا۔

مزید پڑھیں:پاکستان سے خوبصورت اور پرسکون جگہ کہیں نہیں ملے گی، ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ

میئر وسیم اختر نے خط میں لکھا ہے کہ گزشتہ ماہ پاک کالونی تھانے میں زمین پر قبضے کی ایف آئی آر درج کرائی تاہم پولیس نے ایک مہینہ گزرجانے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے کہا ہے کہ رینجرز قبضہ مافیا سے زمین واگزار کرانے میں مدد کرے۔

Related Posts