تنخواہ میں تاخیر پر کراچی میں سیکورٹی گارڈ نے سپروائزر کو گولی مار دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملزمان نے بیوی کے سامنے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا
ملزمان نے بیوی کے سامنے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : منگھو پیر میں نجی سیکورٹی کمپنی کے ملازمین نے تنخواہ میں تاخیر پر سپروائزر کو گولی مار کر ہلاک کردیا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب، پولیس نے تلاش شروع کردی۔

پولیس نے منگھو پیر کے علاقہ میں ہونیوالے واقعہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملزم اور مقتول دونوں ایک ہی کمپنی کے ملازمین تھے ، دونوں کے درمیان تنخواہ میں تاخیر کے حوالے سے جھگڑا ہوا۔

مقتول سپروائزر سیکورٹی کمپنی میں گارڈ کی حیثیت سے کام کرنیوالے ملزم واجد کے گھر تنخواہ دینے آیا تو دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد واجد نے غصے میں پستول نکالا اور سپروائزر پر فائرنگ کردی اور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

مزید پڑھیں:کراچی میں شہری سے لوٹ مار کی کوشش ناکام، 2 ملزمان گرفتار، چھینی گئی اشیاء برآمد

مقتول کے اہل خانہ کے مطابق سپروائزر کی دو ماہ بعدشادی طے تھی، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ قاتل کو فوری گرفتار کیا جائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اورسیکورٹی کمپنی سے ملزم واجد کی معلومات لے کر تلاش شروع کردی گئی ہیں۔

Related Posts