پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 49 ہزار افراد متاثر، اموات 22ہزار سے تجاوزکرگئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 49 ہزار افراد متاثر، اموات 22ہزار سے تجاوزکرگئیں
پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 49 ہزار افراد متاثر، اموات 22ہزار سے تجاوزکرگئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 49 ہزار 175 افراد متاثر ہوئے جبکہ  وائرس کے باعث 22 ہزار سے زائد انتقال کر گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 907 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 30 مزید شہری جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین کی عدم دستیابی حکومتی نااہلی کا ثبوت ہے، شہباز شریف

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار 754ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 41لاکھ 48ہزار424 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار سے زائد ہے۔

صوبہ پنجاب میں کورونا سے 3 لاکھ 45 ہزار 65 افراد متاثر ہوئے، سندھ میں 3 لاکھ 32 ہزار 254، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 37 ہزار 75، بلوچستان میں 26 ہزار 633 جبکہ اسلام آباد میں 82 ہزار 368 کیسز رپورٹ ہوئے۔

گلگت بلتستان میں 5 ہزار 813 افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 967 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سب سے زیادہ 10 ہزار 642 افراد کورونا کے باعث صوبہ پنجاب میں انتقال کر گئے، سندھ میں5 ہزار 341 اموات رپورٹ ہوئیں۔ 

خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث 4 ہزار 269 افراد انتقال کر گئے، بلوچستان میں 301، اسلام آباد میں 775، گلگت بلتستان میں 108 جبکہ آزاد کشمیر میں 571 افراد کورونا کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر میں کمی کے بعد کورونا ٹاسک فورس کے سربراہ اور ملک کے مایہ ناز سائنسدان ڈاکٹر عطا الرحمان نے کورونا کی چوتھی لہر آنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کمزورہونا شروع ہوئی تھی اور ابھی معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہی ہوئے کہ ماہرین نے وائرس کی چوتھی لہر کا خدشہ ظاہر کر دیا۔کورونا ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر عطا الرحمان نے بتایاکہ کورونا وائرس میں نئی نئی میوٹیشنز آرہی ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹر عطاالرحمن نے بھی کورونا کی چوتھی لہر کا خدشہ ظاہر کر دیا

Related Posts