کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن نے واجبات مانگ لئے، میئر کراچی نے فنڈز کی کمی کا راگ سنادیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karachi Constructors Association delegation called on the Mayor of Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :چیئرمین ایس ایم نعیم کاظمی کی قیادت میں کراچی کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی میئرکراچی سے ملاقات کی۔

وفد میں ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری عبدالرحمن ، نشرواشاعت سعید مغل اور اشفاق شیروانی شامل تھے ، اس کے علاوہ دیگر کنٹریکٹرز نے بھی ملاقات کی۔

میئر کراچی وسیم اختر نے میں وفد کو بتایا کہ اس وقت بلدیہ عظمیٰ کراچی پر 12ارب روپے کے واجبات التوا میں پڑے ہوئے ہیں جس پر توجہ دینے کے بجائے نئے ٹینڈرز طلب کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

جون 2020 کے پہلے اور دوسرے ہفتہ میں تین مختلف ٹینڈرزنوٹسوں کے ذریعے 64 کاموں کے ۱یک ارب پچاس کروڑ مالیت کے کام طلب کئے ہوئے ہیں جس پر تمام کنٹریکٹرز کو تشویش ہے۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی اور حکومت سندھ مشترکہ طور سے پہلے اتنی بڑی رقم کی مقروض ہے ان غیر منظور شدہ اسکیموں کے طلب کردہ ٹینڈرز سے مزید دشواریوں میں اضافہ ہوگا۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے موجودہ مالی سال کے بجٹ کی منظور شدہ اسکیموں کو نامعلوم وجوہات کی بناءپر التوا میں ڈال رکھا ہے ۔ نئی اسکیمیں لانے کے مقاصد کو صاف الفاظ میں آگاہ کیا ۔

میئر کراچی نے تمام باتوں سے اتفاق کیا اور بتایا کہ بلوں کی ادائیگیوں کے لئے حکومت سند ھ کو خط لکھا اور لسٹیں بھیج دی گئی ہیں اور آج بھی وزیر بلدیات سے بات ہوئے ہیں ۔

ہماری کوششیں جاری ہے اور مجھے اس پر افسوس ہے کہ کنٹریکٹرز کے اتنے واجبات التوا میں پڑے ہوئے ہیں ان بلوں کی ادائیگیوں کو حکومت سندھ نے کرنا ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ وہ نئے طلب کردہ ٹینڈرز کو ہولڈ کرواتے ہیں آپ کی یہ شکایت بجا ہے۔

مزید پڑھیں: صنعتکاروں کی وزیراعظم سے برآمدی صنعتوں کو ریلیف دینے کی اپیل

اس پر تما م نے میئر کراچی کا شکریہ ادا کیا اوراس ملاقات کے بعد ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس ایسوسی ایشن کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں ایسوسی ایشن کے صدر رضاءعلی عابدی نے فیصلہ کیا کہ اگر اس رواں ہفتے میں کنٹریکٹرز کے بلوں کی ادائیگیاں نہ ہوئیں اس ماہ کے دوسرے ہفتے میں قانونی کارروائی کے لئے عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا جائے گا۔

Related Posts