کپل شرما کے ہاں بیٹے کی پیدائش، مداحوں نے مبارکبادوں کے ڈھیر لگا دئیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کپل شرما کے ہاں بیٹے کی پیدائش، مداحوں نے مبارکبادوں کے ڈھیر لگا دئیے
کپل شرما کے ہاں بیٹے کی پیدائش، مداحوں نے مبارکبادوں کے ڈھیر لگا دئیے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی کامیڈین کپل شرما کے ہاں بیٹا پیدا ہوا ہے جس کے بعد انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری خود سنائی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معروف بھارتی کامیڈین اور فلم ایکٹر کپل شرما نے کہا کہ ہمارے گھر میں آج صبح کے وقت ایک ننھا مہمان آیا ہے۔

بیٹے کی خیر و عافیت سے پیدائش پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کپل شرما نے کہا کہ خدا کے فضل سے بچہ اور ماں دونوں ٹھیک ہیں اور ہم لوگ بہت خوش ہیں۔

اداکار کپل شرما نے اس موقعے پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے بچے کی خیر و عافیت سے پیدائش کیلئے آپ نے جو دعائیں دیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا، اس کیلئے شکر گزار ہوں۔

کپل شرما نے کہا کہ میری اہلیہ گنی اور میں اپنے مداحوں کی محبتوں اور نیک تمناؤں پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ہماری محبت بھی مداحوں کیلئے ہے۔ 

مداحوں نے کپل شرما کیلئے تہنیتی پیغامات کے تحائف اور مبارکبادوں کے ڈھیر لگا دئیے ہیں۔ اب تک 66 ہزار 900 افراد نے کپل شرما کے ہاں بیٹے کی پیدائش کے پیغام کو پسند کیا جبکہ 8 ہزار 500 افراد اس پر مختلف تبصرے کرچکے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: کپل شرما کب پاکستان آرہے ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

Related Posts