کپل شرما کب پاکستان آرہے ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مشہور کامیڈین کپل شرما نے کرتارپورصاحب دیکھنے کی خواہش کردی
مشہور کامیڈین کپل شرما نے کرتارپورصاحب دیکھنے کی خواہش کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بمبئی: بھارتی کامیڈین کپل شرما نے خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں کرتار پور صاحب دیکھنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کپل شرما سے ایک پاکستانی مداح نے سوال پوچھا کہ وہ پاکستان کب آئیں گے؟ سوال کے جواب میں کپل شرما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ وہ کرتار پور صاحب جانا چاہتے ہیں، لیکن دیکھتے ہیں کہ انہیں یہ موقع کب ملے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار سنی دیول پاکستان کے ضلع نارروال میں موجود سکھوں کی مذہبی عبادتگاہ کرتار پور کا دورہ کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کرتارپورراہداری منصوبے کا سنگ بنیاد 28 نومبر 2018ء کو رکھا گیا تھا، تقریباً ایک سال میں دربار صاحب سے پاک بھارت سرحد تک ساڑھے چار کلو میٹر لمبی سڑک اور دریائے راوی پر پل کی تعمیر مکمل کی جا چکی ہے۔

کرتارپور گوردوارہ ضلع نارووال کی تحصیل شکر گڑھ میں واقع ہے جو بھارتی سرحد سے کچھ دوری پر ہے، گوردوارہ دربار صاحب 1539 میں قائم کیا گیا۔ لاہور سے تقریباً 120 کلومیٹر کی مسافت پر نارووال میں دریائے راوی کے کنارے بستی ہے جسے کرتارپور کہا جاتا ہے۔

نارووال شکر گڑھ روڈ سے کچے راستے پر اتریں تو گوردوارہ کرتار پور کا سفید گنبد نظر آنے لگتا ہے، گوردوارہ مہاراجہ پٹیالہ بھوپندر سنگھ بہادر نے 1921 سے 1929 کے درمیان تعمیر کرایا تھا۔ بابا گرونانک نے وفات سے قبل 18 برس اس جگہ قیام کیا اور گرونانک کا انتقال بھی کرتارپور میں اسی جگہ پر ہوا۔ گرو نانک مہاراج نے زندگی کے آخری ایام یہیں بسر کیے اور اُنکی سمادھی اور قبر بھی یہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ کرتارپور سکھوں کے لیے مقدس مقام ہے۔

شاندارمنصوبہ خطہ میں قیام امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر شروع کیا گیا اوراس کے لئے فنڈز مکمل طور پر پاکستان نے فراہم کئے ہیں اور سکھ برادری کےلئے ایک تحفہ ہے۔

اس سے قبل سکھ برادری کا مزید کہنا تھا کہ سکھوں کے لئے وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ 550ویں جنم دن کے موقع پر کرتارپور راہداری سکھوں کے لئے انمول تحفہ ہے، ہمارے تمام گوردواروں کو سجایا گیا ہے جبکہ گوردوار جنم استھان کی خوبصورتی دیدنی ہے۔ پیار و محبت بانٹے میں پاکستان اور مسلمانوں کا کوئی ثانی نہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں:ہالی وڈ اسٹار نتالی پورٹ نے رنبیر کپور کوآڑے ہاتھوں لے لیا

Related Posts