ہنر مند نوجوان ملک کا مستقبل، کراچی میں کامیاب جوان پروگرام کی شاندار تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قوم کے ہنر مند سپوت اور نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، کراچی میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت چیک تقسیم کرنے کی شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، اراکینِ اسمبلی اور پروگرام کے تحت کامیاب ہنر مند اور قرض کے امیدوار نوجوان  شریک ہوئے۔ 

 پی ٹی آئی کے اراکینِ اسمبلی کی جانب سے ضلع کورنگی میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں معاونِ خصوصی عثمان ڈار اور گورنر سندھ بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ تقریب نجی بینکوئٹ میں منعقد کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

معاشرتی دباؤ سے جنگ کریں۔پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر ڈاکٹر سارہ کاپیغام

تحریکِ انصاف کے کارکنان اور کامیاب نوجوانوں نے تقریب میں شرکت کی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے 25 نوجوانوں میں مختلف رقوم کے چیکس تقسیم کیے جن کی مجموعی مالیت 12 کروڑ 24 لاکھ 50ہزار کے قریب تھی۔

سب سے بڑے چیک کی مالیت 1 کروڑ 94 لاکھ تھی۔ معاونِ خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت صرف سندھ میں 5 ارب تقسیم ہوئے۔ 3 ارب کراچی میں قرض کی صورت میں تقسیم ہوئے۔ گورنر سندھ کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

اسکلز پروگرام میں کامیابی حاصل کرنے والی عریشہ ناز کا کہنا ہے کہ میں نے پہلی پوزیشن حاصل کی، گورنر سندھ نے اعزاز سے نوازا، اسکلز ویلی انسٹیٹیوٹ اور کامیاب جوان پروگرام کی شکر گزار ہوں۔ نوجوانوں نے روبوٹکس اور اینی میشن میں بھی سرٹیفکیٹ حاصل کیے۔

کامیابی حاصل کرنے والے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ اسکلز پروگرام کافی تخلیقی اور معلومات سے بھرپور تھا جس میں بہت کچھ نیا سیکھنے کو ملا۔ ہمارے اساتذہ نے ہماری بہت مدد کی۔ رکنِ قومی اسمبلی عالمگیر خان نے کہا کہ نوجوانوں کے جو قرض منظور ہوئے، ان کے چیک تقسیم ہوئے۔ 

رکنِ قومی اسمبلی عالمگیر خان نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو ان کے کاروباری آئیڈیاز کی بنیاد پر قرض دیا جارہا ہے۔ ہماری دعا ہے کہ ہمارے نوجوانوں کے کاروبار پھلیں پھولیں۔ نوجوانوں کو خود کفیل بنانا وزیر اعظم عمران خان کا ویژن اور کامیاب جوان پروگرام اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

Related Posts