رواں برس نیٹ فلکس پر کن ڈراموں کا نیا سیزن آئیگا؟ فہرست سامنےآگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

رواں برس نیٹ فلکس پر کچھ کورین ڈراموں کا نیا سیزن سامنے آنے والا ہے جن میں زومبی، قانونی لڑائیاں اور ہائی اسکول کی بد زبانی سمیت متعدد کہانیاں پیش کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورین زبان میں نیٹ فلکس پر متعدد سیریز پیش کی جاچکی ہیں۔ رواں برس 3 مشہور ترین کورین ڈراموں کو 2024 کے دوران یا پھر2025 کے اوائل میں پیش کیا جائے گا۔ڈراموں  کی فہرست پر ایک نظر ڈالتے چلیں۔ 

سویٹ ہوم (سیزن3)

Watch Sweet Home | Netflix Official Site

کورین ڈرامہ سویٹ ہوم، سیزن 3 رواں برس پیش کیا جائے گا، جیسا کہ سیزن 2 کے اختتام پر ابھرنے والی عبارات (کریڈٹس) میں بتایا گیا۔ 2020 میں اس ڈرامے پہلا سیزن پیش کیے جانے کے بعد سے ہی ناظرین میں یہ سیریز بے حد مقبول ہوئی۔

اسکوئڈ گیم (سیزن2)

 

جون 2022 میں اسکوئڈ گیم نے نیٹ فلکس کے ناظرین میں کھلبلی مچا دی۔ تاحال اسکوئڈ گیم کے دوسرے سیزن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم ایک واضح پیشگوئی یہ ہے کہ رواں برس کے دوران کچھ ماہ آگے جا کر سیریز کے متعلق اعلان کیا جائے گا۔

آل آف اَس آر ڈیڈ(سیزن2)

 

All Of Us Are Dead Season 2 Will Have To Use Sweet Home's Most Divisive  Story Trick

ایک اور کورین سیریز آل آف اَس آر ڈیڈ کا دوسرا سیزن بھی جلد سامنے آنے والا ہے۔ ایک اسکول پر زومبی حملے کے بعد طلبہ کو کیا مشکلات پیش آئیں؟ یہ اس کہانی کا موضوع ہے جو کہ بہت مشہور ہوا جبکہ زیادہ مشہور کورین ڈراموں کونئے سیزن کے ساتھ اکثر پیش کیا جاتا ہے۔

Related Posts