آزادی مارچ پلان بی: جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں نے کوئٹہ چمن شاہراہ بلاک کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آزادی مارچ پلان بی: جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں نے کوئٹہ چمن شاہراہ بلاک کردی
آزادی مارچ پلان بی: جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں نے کوئٹہ چمن شاہراہ بلاک کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

حکومت مخالف مارچ کے پلان بی کے تحت جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکنان کوئٹہ چمن شاہراہ پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے شاہراہِ سید حمید کراس کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کردیا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے صوبائی سربراہ مولانا عبدالواسع نے کہا کہ ہم نے بلوچستان میں مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ پلان بی پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزادی مارچ: مولانا کی سیاسی بد حواسی کا پلان بی ناکام ہوگا۔فردوس عاشق اعوان

صوبائی امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) نے کہا کہ پلان بی کے تحت ہم نے کوئٹہ چمن شاہراہ سید حمید کراس کو ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے اور ہمارا حکومت کے خلاف احتجاج اسی طرح جاری رہےگا۔

مولانا عبدالواسع نے کہا کہ آزادی مارچ اپنے نئے دور میں داخل ہوگیا ہے۔ ہم تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف آزادی مارچ کے ساتھ ساتھ پلان بی پر عمل درآمد بھی جاری رکھیں گے۔

بلوچستان کی سیکیورٹی فورسز بھی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ پلان بی کے خلاف صف آراء ہیں جبکہ لیویز کی بھاری نفری جے یو آئی کارکنان کا مقابلہ کرنے کے لیے کوئٹہ چمن شاہراہ پر پہنچ چکی ہے۔

شاہراہِ چمن پر ٹریفک بلاک ہونے کے باعث سینکڑوں چھوٹی بڑی گاڑیاں مختلف مقامات پر پھنس چکی ہیں جس کے باعث  مسافروں اور مال بردار ٹرک لے کر جانے والوں کو شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےکل سے آزادی مارچ کے پلان بی پرعملدرآمدکااعلان کرتے ہوئے کہا کہ کارکن اپنے مقصد کے حصول کے قریب پہنچ گئےہیں ، پلان اےکے ہوتے ہوئے پلان بی کی طرف جائیں گے۔

اسلام آباد میں آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے گزشتہ روز  مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ لوگ سمجھ رہے تھے کہ 2018ء کے انتخابات میں ہونے والی دھاندلی بڑی منظم ہوئی اور کوئی چاہے نہ چاہے اسے تسلیم کرنا پڑے گا، لیکن ہمارے کارکنان کی جرأت نے ان کے اس گھمنڈ کو توڑ دیا۔

مزید پڑھیں: آزادی مارچ: مولانافضل الرحمان کاکل سے پلان بی شروع کرنے کااعلان

Related Posts