عمران خان کا مقصد ملکی معیشت تباہ کرنا ہے، جے یو آئی رہنما

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جمعیت علماء اسلام پی ایس 122 کی مجلس عمومی کا اجلاس گبول گوٹھ گلشن معمار میں صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات اور پی ایس 122 کے امیر علامہ سمیع الحق سواتی کے زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے نائب امیر مولانا عبدالکریم عابد صاحب نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالکریم عابد، علامہ سمیع الحق سواتی نے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام عوامی مسائل کے حل پر یقین رکھنی والی جماعت ہے، ملک میں پی ٹی آئی کی افراتفری اور سیاسی عدم استحکام بیرونی سازشوں کا شاخسانہ ہے، عمران خان کے اقتدار میں آنے کا بنیادی مقصد ملک کو معاشی طور پر کھوکھلا کرنا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:

اردو کے انقلابی شاعر حبیب جالب کی 30ویں برسی آج منائی جارہی ہے

انہوں نے جمعیت علمائے اسلام پی ایس 122 کو حالیہ بلدیاتی انتخابات میں مختلف یوسیز میں بھر پور کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔

تئیسر ٹاؤن، گبول گوٹھ، جونجھار گوٹھ، پیر بخش گوٹھ گلشن معمار ، نورمحمد گوٹھ، ملاح عیسیٰ گوٹھ ودیگر علاقے مسائل کی آماجگاہ بنے ہوئے ہیں۔

جے یوآئی کے صوبائی رہنماؤں نے کہاکہ جمعیت کے تمام منتخب نمائندے بلاتفریق عوام کی خدمت کریں گے ، جمعیت علماء اسلام واحد جماعت ہے جو بلا رنگ ونسل کی تفریق کے عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ اجلاس میں پی ایس 122 میں تمام نئی بننے والی یوسیز میں جمعیت کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں پی ایس 122 کے سیکریٹری جنرل محمد شریف گبول جے یوآئی شرقی کے رہنماؤں مولانا عطاء الحق عابد، مقصود علی خان بطور مندوب شرکت کی جبکہ مجلس عاملہ اور مجلس عمومی کے اراکین مولانا عبدالرحمن ترندی ، مولانا بختیاراحمد کاکڑ ، مولانا عبداللہ صافی ، قاری اشرف مینگل ، مصطفی بدر برکی ، غلام مصطفی گبول ، سید منظور شاہ ، حسین گبول ، مولانا کلیم اللہ برکی ، مولانا قمرالزمان، مولانا محمد صادق، ڈاکٹر محمد علی ، حبیب الرحمن باجوڑی، مولانا امان اللہ کاکڑ، مولانا محمد داؤد، قاری علی محمد درویش، حاجی آرزو خان، فضل الرحمن سواتی، قاری مفتی محمود گبول ، مولانا عبدالغنی ملک، سعید احمد برکی، محکم خان وردگ ، غلام حسین گبول ،معین حسن گبول، عبدالحمید مشوانی، عبدالقدیرگبول ، حافظ انور ابڑو ، عبدالوہاب گبول، محمد عمرگبول، رحمت سلام تورغر ، مولانا رحمت اللہ بروہی ، علیم احمد ، مولانا بشیر احمد بروہی، عبدالطیف رند ، مولانا روح اللہ باجوڑی ، قاری عبدالغفور مدنی، مولانا تنویر الحق ، شاہد خان، مولانا ایوب ،مولانا سعید احمد، مولانا سفیر احمد، مولانا احمد الرحمن، نور زمین خان، ادریس گبول، مولانا شاہ جلال، مولانا عبدالبصیر کاکڑ اور دیگر اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Related Posts