جج کی عمران خان کی تقریر نشر کرنے پر پابندی کیخلاف درخواست سننے سے معذرت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد بلال نے عمران خان پر پیمرا کی جانب سے تقریر نشر کرنے پر پابندی کے خلاف درخواست سننے سے معذرت کرلی ہے ۔

پاکستان الیکٹرانک میڈٰیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا) نے عمران خان کی تقاریر ٹی وہ پر نشر کرنے پر پابندی عائد کی تھی ۔

پاکستان تحریک انصاف نے پیمرا کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہئوے عمرا ن خان کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے پر پابندی کے فیصلے کو کلعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی ۔

عمران خان کی جانب سے دائر درخواست سماعت کے لیے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد اقبال کو بھیجی گئی تھی ۔ تاہم جسٹس شاہد اقبال نے ذاتی وجوہات کی بنا پر درخواست سننے سے معذرت کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے کیس کسی اور بینچ کو بھیجنے کی سفارش کی ہے ۔

Related Posts