جوئے روٹ دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن اپنی انگلی زخمی کروا بیٹھے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

انگلینڈ کے اہم بیٹر جوئے روٹ دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن اپنی انگلی زخمی کروا بیٹھے جس کے باعث انھیں میدان سے باہر جانا پڑا۔

انگلینڈ کے اسٹار بلے باز جو روٹ وشاکاپٹنم میں بھارت کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن کو دائیں ہاتھی کی چھوٹی انگلی میں چوٹ لگ گئی۔ پہلے سیشن میں زخمی ہونے کے بعد انھیں میدان چھوڑنا پڑا۔

جوئے روٹ کے بھارتی کے خلاف چوتھی اننگز میںبیٹنگ نہ کرنے کی صورت میں انگلینڈ کی پریشانی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

شبمن گل نے انگلش اسپنر ٹام ہارٹلے ایک لینتھ گیند کو پوری طاقت کے ساتھ کھیلا، اسی دورا ن سلپ میں موجود روٹ نے کیچ کرنے کی کوشش کی لیکن گیند ان کے ہاتھ سے لگ کر باؤنڈری کی طرف چلی گئی۔

انگلش ٹیم مینجمنٹ ان کی فٹنس پر اپ ڈیٹ دیتے ہوئے کہا کہ جو روٹ نے پہلے سیشن میں سلپ میں کھڑے روٹ نے کیچ لینے کی کوشش جس کی وجہ سے ان کی دائیں چھوٹی انگلی پر چوٹ لگی۔

انگلینڈ کی میڈیکل ٹیم نے انھیں فی الحال گراؤنڈ سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے جبکہ ان کی انگلی کا برف کی سیکائی کے ذریعے علاج جاری ہے۔

ٹیم مینجمنٹ کا ان کی فیلڈ میں واپسی کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ اس مرحلے پر کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ وہ کب میدان میں واپس آئیں گے۔

Related Posts