ڈرامہ سیریل ’سایا 2‘ کے جن کے ہرطرف چرچے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈرامہ سیریل ’ سایا 2‘ کے خوبصورت جن کے ہرطرف چرچے
ڈرامہ سیریل ’ سایا 2‘ کے خوبصورت جن کے ہرطرف چرچے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: مافوق الفطرت مخلوق پر مبنی ڈرامہ سیریل ’سایا 2‘ میں خوبصورت جن کے ہرطرف چرچے ہوگئے۔

ڈرامہ سیریل سایا 2 جیوانٹرٹینمنٹ پر نشر ہورہا ہے، جس کی پروڈکشن بلیو آئی انٹرٹینمنٹ نے دی ہے جبکہ سمیع ثانی نے اس کی ہدایت کاری کی ہے۔

واضح رہے کہ سایا 1 کی کامیابی کے بعد ناظرین سایا کے سیزن 2 کو بھی بے حد پسند کررہے ہیں جو کہ بہت سے خطرناک موڑ اور خوفناک مناظر سے بھرا پڑا ہے۔

ڈرامے کی کاسٹ میں دانیال افضل، مشال خان، نوید رضا اور مومنہ اقبال شامل ہیں، سایا 2 میں سسپنس، خوف اور کچھ صوفیانہ لمحات کا ملاپ ہے۔

اس ڈرامے میں دانیال افضل کے کردار کو بے حد پسند کیا جارہا ہے جو کہ ڈرامے میں فیروز نامی جن کا کردار ادا کررہے ہیں، جو ایک لڑکی کی محبت میں گرفتارہے اور اسے حاصل کرنے کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ‘ڈونٹ گو عامر بھائی’ کہ ٹرینڈ چلاؤ یا کچھ بھی، میں جارہا ہوں، عامر لیاقت

ڈرامے کے ناظرین فیروز کے کردار کو بے حد سراہ رہے ہیں، اُن میں سے اکثریت کا خیال ہے کہ اگر جن اتنے خوبصورت ہوں تو وہ بھی جن سے محبت کرنے کیلئے تیار ہیں۔

آیئے سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں پر ایک نظر ڈالتے ہیں:

Related Posts