جاپانی مشن چاند پر کامیابی سے لینڈ کرنے کے باوجود ختم ہونے کا خدشہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جاپانی مشن چاند پر کامیابی سے لینڈ کرنے کے باوجود ختم ہونے کا خدشہ
جاپانی مشن چاند پر کامیابی سے لینڈ کرنے کے باوجود ختم ہونے کا خدشہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جاپان چاند پر پہنچنے والا 5 واں ملک بن گیا ہے مگر اس کے مشن کی زندگی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسمارٹ لینڈر فار انویسٹی گیٹنگ مون (سلم) نامی یہ مشن 19 جنوری کو چاند پر اترا تھا۔اس مشن کا بنیادی مقصد منتخب کردہ لینڈنگ کے مقام کے 100 میٹر کے اندر پن پوائنٹ لینڈنگ کی صلاحیت کا اظہار کرنا تھا۔

پن پوائنٹ لینڈنگ کے بعد لینڈر سولر پینلز سے بجلی پیدا کرنے میں ناکام رہا جس کے باعث اسے محدود بیٹری پاور پر انحصار کرنا پڑ سکتا ہے۔

جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے اے ایکس اے) کے مطابق اس کا ماننا ہے کہ سولر پینلز کا مسئلہ اس لیے ہوا ہے کیونکہ اسپیس کرافٹ کا رخ غلط جانب ہے۔

جاپانی ادارے توقع کررہے ہیں کہ چاند کے مختلف پہلوؤں کی جانچ پڑتال کے لیے بھیجے گئے لینڈر اور 2 روورز پر مشتمل اس مشن کی زندگی برقرار رہے گی۔

جے اے ایکس اے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اگر لینڈر سورج کی کچھ روشنی جذب کرلے تو پھر یہ مشن جاری رہ سکتا ہے۔اگر ایسا نہیں ہو سکا تو پھر جاپانی مشن کی زندگی قبل از وقت ختم ہو سکتی ہے۔

Related Posts