کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقے کو بھارتی قبضے میں لینا غداری ہے۔ناگالینڈ علیحدگی پسند رہنما

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقے کو بھارتی قبضے میں لینا غداری ہے۔ناگالینڈ علیحدگی پسند رہنما
کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقے کو بھارتی قبضے میں لینا غداری ہے۔ناگالینڈ علیحدگی پسند رہنما

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی ریاست ناگالینڈ کے علیحدگی پسند رہنما ازاک موویہ نے کہا ہے کہ مسلم اکثریتی علاقے کو بھارتی قبضے میں لینا غداری ہے جبکہ کشمیر کا ماضی دیکھتے ہوئے یہ اقدام کشمیری عوام کے ساتھ دھوکا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے پر نریندر مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شمال مشرقی بھارت کی سب سے بڑی علیحدگی پسند تنظیم نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالم کے  رہنما ازاک موویہ نے کہا کہ کشمیر کی آئینی حیثیت سلب کرنا ناقابل قبول اقدام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 64واں روز، ٹرانسپورٹ اور مواصلات کا نظام مسلسل بند

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 کا خاتمہ کرنے کے بھارتی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں جبکہ مودی سرکار اب ہمارے علاقے پر نظریں گاڑے بیٹھی ہے جبکہ ہم یہ کبھی نہیں ہونے دیں گے کہ ناگالینڈ کبھی بھارت کے زیر انتظام آجائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ دیکر آباد کے علاقے سلطان پور گاؤں میں  تربیتی پرواز کے دوران اچانک ہچکولے کھاتے ہوئے  گر کر تباہ ہوگیا جبکہ اس افسوسناک حادثے کے دوران انسٹرکٹر اور پائلٹ دونوں ہلاک ہو گئے۔

بھارتی ریاست تلنگانہ میں محو پرواز طیارے کو راجیو گاندھی ایوی ایشن اکیڈمی سے تعلق رکھنے والے انسٹرکٹر اور طالب علم  پائلٹ اڑا رہے تھے، تاہم پرواز بھرنے کے ایک گھنٹے بعد ہی طیارے کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوا جس کے بعد اکیڈمی کو علاقہ پولیس کی طرف سے حادثے کی اطلاع دی گئی۔

مزید پڑھیں: بھارتی فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، انسٹرکٹر اور پائلٹ دونوں ہلاک

Related Posts