شہباز شریف کا قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ، پھر کیا ہوا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہباز شریف
(فوٹو: ڈان)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: آج سے 1 سال قبل وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی حکومت کا سربراہ ہونے کے ناطے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا تھا۔

تفصیلات کے مطابق آج سے 1 سال قبل وزیراعظم شہبازشریف نے 27اپریل 2023 کے روز قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے جاری اجلاس سے خطاب کا بھی فیصلہ کیا تھا۔

اسی روز وزیراعظم شہباز شریف نے اراکینِ پارلیمنٹ کو دئیے گئے ظہرانے میں اتحادی جماعتوں سے اعتماد کے ووٹ کے متعلق مشاورت بھی کی اور بعد ازاں اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ سنایا۔ اتحادی اراکین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا۔

کامیاب یا ناکام؟

اسی روز 27 اپریل 2023 کو قومی اسمبلی میں وزیراعظم شہباز شریف کے اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے ووٹنگ ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف 180 ووٹ لے کر ایوان کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت سابق اسپیکر راجہ پرویز اشرف کر رہے تھے۔

خیال رہے کہ موجودہ قومی اسمبلی اجلاسوں کی صدارت اسپیکر سردار ایاز صادق کرتے ہیں۔ جمعرات 27اپریل 2023 کے اجلاس میں اس وقت کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اعتماد کا ووٹ لینے کی تحریک پیش کی تھی۔

Related Posts