عمران خان کی مقبولیت کا فائدہ کون اٹھانا چاہتا ہے؟ فیصل واؤڈا کا اہم بیان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیصل واؤڈا
(فوٹو: فرائیڈے ٹائمز)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف احتساب کا عمل اپنے بھائی سے شروع کریں، ہر کوئی عمران خان کی مقبولیت کا فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا کہ عمران خان کچھ لوگوں کے بہکاوے میں تھے۔ ہر کسی کو تنقید کا جواب نہیں دینا چاہئے۔ سوشل میڈیا کے مثبت اور منفی دونوں ہی پہلو واضح ہیں۔

گفتگو کے دوران سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا کہ دھرنے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچا رہے ہیں تو اس کا حل ڈھونڈنا ہوگا۔ احتساب کا وہ دن جس میں سیاہ یا سفید نہیں دیکھا جائے گا، قریب آگیا ہے۔اگر نظامِ انصاف ٹھیک نہ ہوا تو کچھ ٹھیک نہیں ہوگا۔

سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا کہ عدالتی نظام درست کرنے کی ضرورت ہے، 2018 کے رجیم چینج کے بعد دو ججز نے عمران خان کو فون پر کیس واپس لینے کی یقین دہانی کرائی۔ 9 مئی کو املاک جلانے پر قانون بدلنا پڑا تو بدل دیں گے۔ عمران خان اس وقت جیل میں ہیں۔

فیصل واؤڈا نے کہا کہ ہر کوئی عمران خان کی مقبولیت کا فائدہ اٹھانے کا خواہاں ہے۔ بعض لوگ عمران خان کو جیل کے اندر رکھ کر ان کی مقبولیت کا مزہ لینا چاہتے ہیں۔ محسن نقوی قابل انسان ہیں۔ انسان کچھ نہیں ہوتا، اختیار دینے والی کرسی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا تعلق کسی جماعت سے نہیں ہے۔ میں آزاد سینیٹر ہوں، ڈیڑھ دو سال میں کابینہ میں تبدیلیاں ہوں گی۔ 9 مئی میں ملوث افراد کی بخشش نہیں ہوسکتی، پارٹی کے لوگوں نے عمران خان کو مروایا، بندوق کا ٹریگر ان سے چلوایا گیا۔

میں نے عمران خان کو کہا تھا کہ آپ پر فائرنگ ہوگی۔ فیصل واؤڈا نے کہا کہ عمران خان کو بعد میں میری بات کا احساس ہوا۔ آرمی چیف تو عوام اور پاکستان کی بات کرتے ہیں۔ پاک فوج کی قربانیوں کا مذاق اڑنا قابلِ برداشت نہیں ہے۔

Related Posts