اسرائیل اورمتحدہ عرب امارات کا ویزا معاہدہ طے پاگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Israel, UAE sign mutual visa exemption deal

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دبئی: گذشتہ ماہ سرکاری تعلقات بحال ہونے کے بعد متحدہ عرب امارات نے تل ابیب کے پہلے اعلی سطح دورے کے دوران اسرائیل کے ساتھ چار معاہدوں پر دستخط کردیئے ہیں۔

منگل کواماراتی وزیر خزانہ عبید حمید التائیر اور متحدہ عرب امارات کے متعدد سینئر عہدیداران ابوظہبی سے اتحاد ایئر ویز کی پرواز میں بین گورین بین الاقوامی ہوائی اڈے کے لئے روانہ ہوئے تھے۔

ہوائی اڈے پر استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے تعلقات معمول پر لانے کیلئے کردار ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زید النہیان کاشکریہ ادا کیا۔

نیتن یاھو کی تقریر کے بعد اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور ان کے تحفظ کے معاہدے پر دستخط کیے ، سائنس اور دیگر شعبوں میں تعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشت ، ہوا بازی کا معاہدہ اور ویزا سے استثنیٰ کامعاہدہ بھی کیا گیا۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے شہری 90 دن کے لئے ویزا کے بغیر ہی اسرائیل جاسکیں گے۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسسٹنٹ منسٹر کلچر اینڈ پبلک ڈپلومیسی عمر سیف گھووبش نے دستخط کیے جبکہ وزارت داخلہ کے پاپولیشن اینڈ امیگریشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل شلومو مور یوسف نے اسرائیل کی جانب سے دستخط کیے۔

مزید پڑھیں:اسرائیل دوستی میں امارات نے تمام حدیں پار کر دیں،عالمی تنظیموں کا حتجاج

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ باہمی ویزا چھوٹ سیاحت ، تجارت ، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں پر مثبت اثرات مرتب کرے گی اور ساتھ ہی دونوں ممالک کے مابین تعاون کو بھی مستحکم کرے گی۔

Related Posts