ڈی جی آئی ایس آئی تبدیل، جنرل فیض حمید کور کمانڈر پشاور تعینات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنرل فیض حمید
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائی پاک فوج کے معمول کے تقررو تبادلوں کے تحت کی گئی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو کوارٹر ماسٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم  سے ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کی ملاقات

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو کور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے۔ جنرل فیض حمید، جنرل عاصم منیر اور جنرل محمد عامر نے اپنے اپنے عہدوں پر پیشہ ورانہ قابلیت اور ذمہ داری سے فرائض سرانجام دئیے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری رابطوں میں تیزی آئی،آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل فیض حمید طالبان قیادت سے ملاقات کیلئے کابل پہنچ گئے جہاں پاک افغانستان سیکیورٹی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سینئر پاکستانی حکام کے وفد کے ہمراہ گزشتہ ماہ کابل پہنچے، جنرل فیض حمید نے طالبان قیادت سے پاک افغان سکیورٹی، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فوری مستقبل پر بات چیت کی۔

مزید پڑھیں: جنرل فیض حمید طالبان قیادت سے ملاقات کیلئے کابل پہنچ گئے

Related Posts