وزیر اعظم عمران خان سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ملاقات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ملاقات
وزیر اعظم عمران خان سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ملاقات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے پرائم منسٹر آفس میں آج مصروف دن گزارا،وزیر اعظم سے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید و دیگر نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی۔

وزیراعظم عمران خان سے پرائم منسٹر معائنہ کمیشن کے چیئرمین احمد یار ہراج اور پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے بھی ملاقاتیں کی۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی آئی ایس آئی کی وزیراعظم سے13 اپریل کے بعد یہ دوسری ملاقات ہے، جس میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

لیفٹینٹ جنرل فیض حمید نے اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات کی تھی، جس میں کورونا وائرس، قومی سلامتی اور داخلہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

احمد یار ہراج نے ملاقات میں وزیراعظم کو توانائی اور پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے حوالے سے اصلاحات پر بریفنگ دی۔

حلیم عادل شیخ نے وزیراعظم عمران خان کو کورونا وائر س کے تناظر میں سندھ کی مجموعی صورتحال اور عوامی مشکلات سے آگاہ کیا۔

Related Posts