آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل فیض حمید طالبان قیادت سے ملاقات کیلئے کابل پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ISI chief General Faiz Hameed arrived in Kabul

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کابل: پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری رابطوں میں تیزی،آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل فیض حمید طالبان قیادت سے ملاقات کیلئے کابل پہنچ گئے۔

آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سینئر پاکستانی حکام کے وفد کے ہمراہ آج صبح کابل پہنچے ہیں، جنرل فیض حمید طالبان قیادت سے پاک افغان سکیورٹی، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فوری مستقبل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

افغان میڈیا کے مطابق کابل پہنچنے پر گفتگوکرتے ہوئے آئی ایس آئی سربراہ جنرل فیض حمید کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں امن و استحکام کے لیے کام کر رہے ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ روز طالبان کے سیاسی شعبے کے نائب سربراہ مولوی شیر محمد عباس استانکزئی کی قیادت میں وفد نے دوحہ میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کرکے پاکستانی سفیر سے ملاقات کی تھی جس میں تازہ ترین صورتحال، پاک افغان تعلقات اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیاگیاتھا۔

مزید پڑھیں:افغانستان میں طالبان حکومت کی قیادت کون کرے گا؟

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھاکہ افغانستان میں ایسے حالات نہیں کہ لوگ سب کچھ چھوڑ کر نکل جائیں طالبان پر پاکستان کا اثرو رسوخ ہے لیکن کنٹرول نہیں ہے۔

جمعہ کو گفتگو کرتے ہوئےوفاقی وزیر نے کہا کہ افغان مہاجرین ابھی تک پاکستان میں داخل نہیں ہوئے، ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں حالات مستحکم رہیں،کوشش کر رہے ہیں کہ کابل ایئرپورٹ جلد از جلد کھل جائے ۔

Related Posts