پی ایس ایل سیزن 6، 15واں میچ، یونائیٹڈ کا قلندرز کو جیت کے لیے 144 رنزکا ہدف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل سیزن 6، 15واں میچ، یونائیٹڈ کا قلندرز کو جیت کے لیے 144 رنزکا ہدف
پی ایس ایل سیزن 6، 15واں میچ، یونائیٹڈ کا قلندرز کو جیت کے لیے 144 رنزکا ہدف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شارجہ: ابوظبی میں جاری ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 ( پی ایس ایل) کے 15 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 144 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ابوظبی میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کرکے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

تاہم اپنے پہلے ہی اوور میں جیمز فالکنر نے پہلے منرو کو، پھر اگلے اوور میں روحیل نذیر کو پویلین کی راہ دکھائی۔ فالکنر کا تیسرا شکار شاداب بنے جو اب ایک عرصے سے خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا پا رہے۔ اوپنر عثمان خواجہ کی وکٹ حارث رؤف نے حاصل کی اور ان کیچ جیمز فالکنر نے تھرڈ مین پر کیا۔

دیگر بیٹسمینوں میں افتخار احمد12، حسین طلعت 14، آصف علی 7، حسن علی 14، فہیم اشرف 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 143 رنز بنائے۔ پی ایس ایل میں ڈیبیو کرنے والے آسٹریلوی فاسٹ باؤلر جیمز فالکنز نے 3 شکار کیے، احمد دانیال اور حارث رؤف نے 2.2 وکٹیں حاصل کیں۔

قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا ٹاس جیت کر کہنا تھا کہ امید ہے کہ ہم اوس کا فائدہ اٹھائیں گے، پہلی بیٹنگ میں بیٹسمین کی اچھی کارکردگی کے بعد بولنگ بھی اچھی کرانی پڑتی ہے۔

 لاہور قلندرز کے کپتان نے بتایا کہ ان کی ٹیم میں 4 غیرملکی کھلاڑی بین ڈنک ، راشد خان ، جیمز فولکنراورٹم ڈیوڈ شامل ہیں۔

 لاہور قلندرز میں کپتان سہیل اختر ، فخرزمان ،محمد حفیظ ، محمد فیضان، احمد دانیال،شاہین آفریدی ، حارث رؤف ، بین ڈنک ، راشد خان ، جیمز فولکنر اور ٹم ڈیوڈ شامل ہیں۔

 اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں عثمان خواجہ ، کولن منرو اور فواداحمد تین انٹرنیشنل کھلاڑی ٹیم میں شامل ہیں، عثمان خواجہ کی اسلام آباد کی نمائندگی پر خوشی ہے۔

 اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کپتان شاداب خان ، حسین طلعت ، افتخاراحمد ،آصف علی اور فہیم اشرف، عثمان خواجہ ، کولن منرو ، فواداحمد ، روحیل نذیر، حسن علی اور وسیم جونیئر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : محکمہ ماحولیات کراچی میں3 سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے گا،مرتضیٰ وہاب

Related Posts