سندھ میں عیدکی تعطیلات کے دوران ریسٹورنٹس کھلے رہیں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

restaurants takeaway in karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ حکومت نے عید کی تعطیلات کے دوران ریسٹورنٹس پر ٹیک اوے اور ویکسی نیشن کا عمل جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

کورونا وائرس ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ عید کی چھٹیوں کے دوران ایکسپو سینٹر میں ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے عوام کو ایس او پیر پر عمل کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سال عید پر ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں کیسزمیں 30 فیصد اضافہ ہوا تھا، انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عید پر عزیزوں سے ملنے سے بھی گریز کیا جائے۔

رمضان میں کوروناکی صورتحال کے بارے میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ماہ رمضان کے دوران کورونا کے کیسز میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مزید پڑھیں: 30 سے زائد عمر افراد کیلئے خوشخبری، حکومت نے ویکسی نیشن کا اعلان کردیا

عید کے موقع پرریسٹورنٹس میں ٹیک اوے کی سہولت کی اجازت دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ریستوراں کرسیاں استعمال نہیں کرسکتےتاہم کھانا پارسل دینے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں سخت پابندیوں اور لاک ڈاؤن کے بعد 16 مارچ کے بعد پہلی بار 3 ہزار سے کم کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں مزید 2869 کیسزرپورٹ ہوئے اور 104 اموات کی اطلاع ملی،نئے کیسز کے اندراج کے بعد مجموعی کیسز  867438 جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 19ہزار210 ہوگئی ہے۔

تقریباً دو مہینوں میں یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان میں کورونا وائرس کے 3ہزارسے کم کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ 16 مارچ کو تیسری لہر کے دوران وباء کے 2ہزار351 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

Related Posts