سوشل میڈیا پر اداکارہ سجل علی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کے چرچے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوشل میڈیا پر اداکارہ سجل علی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کے چرچے
سوشل میڈیا پر اداکارہ سجل علی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کے چرچے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہورومعروف اداکارہ سجل علی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے جس کے سوشل میڈیا پر چرچے ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کی شادی گزشتہ برس مارچ میں ہوئی تھی۔ گزشتہ روز سجل علی نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کرکے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔ 

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ سجل علی نے متوقع ننھے مہمان کی آمد کا عندیہ دیتے ہوئے مٹھائی اور ایک لڑکے کی پیدائش سے متعلق الفاظ پر مشتمل تصاویر شیئر کیں، جس پر سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

اداکاری کے میدان میں سجل علی عشقِ لا نامی ڈرامے میں اداکار و گلوکار اذان سمیع خان کے ہمراہ نظر آئیں گی جس میں یمنیٰ زیدی، سہیل سمیر، عظمیٰ حسن، عثمان پیرزادہ اور سیمی راحیل سمیت دیگر فنکار بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

قبل ازیں عشقِ لا کے ڈائریکٹر امین اقبال نے سوشل میڈیا پر اداکارہ سجل علی سمیت دیگر فنکاروں کی شوٹنگ کے دوران لی گئی تصاویر شیئر کیں جبکہ عکسبندی کا یہ عمل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جاری و ساری ہے۔

نیا ڈرامہ عشقِ لا قیصر حیات کی تحریر ہے جو جلد ہی مومنہ درید پروڈکشن کی جانب سے ٹی وی اسکرینز پر نشر کیا جائے گا۔ تاحال اداکارہ سجل علی نے ننھے مہمان کی آمد سے متعلق کوئی واضح بیان جاری نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: میرے میک اپ سے تکلیف کا شکار لوگ بڑے ہوجائیں۔غنا علی

Related Posts