کیا جہانگیر ترین نئی سیاسی جماعت بنانے جا رہے ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا جہانگیر ترین نئی سیاسی جماعت بنانے جا رہے ہیں؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رہنما جہانگیر خان ترین نے قومی سطح کی نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ بات ایک نجی ٹی وی چینل نے جمعے کے روز بتائی۔

رپورٹ کے مطابق پارٹی سے ناراض پی ٹی آئی رہنماؤں کی بھی نئے سیٹ اپ میں شمولیت متوقع ہے۔ ان کے علاوہ ڈیرہ غازی خان، راجن پور، مظفر گڑھ، لودھراں اور ملتان کے کئی سیاسی خاندانوں کی جانب سے ترین کے ساتھ ہاتھ ملانے کی توقع ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے کئی ”اہم رہنماؤں“ نے بھی سابق پی ٹی آئی رہنما سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جہانگیر ترین پارٹی کے سرپرست اعلیٰ ہوں گے۔

مزید پڑھیں:مراد راس نے بھی تحریک انصاف کو الوداع کہہ دیا

جہانگیر ترین 2017 میں سیاست سے بے دخل ہونے سے پہلے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل تھے،سپریم کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی طرف سے دائر کی گئی درخواست پر انہیں نااہل قرار دیا تھا۔

Related Posts