مراد راس نے بھی تحریک انصاف کو الوداع کہہ دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مراد راس نے بھی تحریک انصاف کو الوداع کہہ دیا
مراد راس نے بھی تحریک انصاف کو الوداع کہہ دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر مراد راس نے کہا ہے کہ پارٹی کی 9 مئی والی سیاست سے اتفاق نہیں کرتے، ہم نے تحریک انصاف اور عمران خان سے اپنے راستے جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف مراد راس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ15 سال تحریک انصاف میں دل سے جدوجہد کی، پارٹی کیلئے جو کر سکا وہ کیا، ہم جمہوریت اور ووٹ پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ سے کشتیاں جلا کر واپس آیا تھا، 2013ء میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا، 2018ء میں اسی حلقے سے دوبارہ الیکشن جیتا۔

مراد راس نے کہا کہ آج کا دن سوچ بھی نہیں سکتا کتنا مشکل ہے، یہ ملک سب کا ہے، لڑائی سے معاملات حل نہیں ہوتے، عام آدمی کو بہتر کرنا ہے تو لڑائی سے تو بہتری نہیں آسکتی،کوئی بھی نہیں چاہتا کہ اداروں سے لڑائی ہو، اختلافات ہوتے ہیں لیکن انہیں بیٹھ کر حل کیا جاسکتا ہے۔

مراد راس کا کہنا تھا کہ عمران خان جب لاہور شفٹ ہوئے تو جو مشیر ان کے ساتھ جڑ گئے یہ سب اس کا نتیجہ ہے، مشیروں نے ہمیں کس جگہ لا کر کھڑا کردیا، عمران خان کے مشیر حالات یہاں تک لے کر آئے ہیں، نو مئی کے واقعے کی جتنی مذمت کریں کم ہے، ہمارا ملک ہے ملک کی چیزوں کو نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں:جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ نے بھی پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑ دی

انہوں نے کہا کہ نو مئی کا واقعہ ہونا چاہیے تھا نہ ہی یہ پلان میں تھا، ہم نے کبھی ایسی سیاست نہیں کی تھی، سمجھ سے باہر ہے یہ سب کیسے ہوا۔

Related Posts