بھارتی فورسز کے ہاتھوں 15 کشمیری قتل، پاکستان کی شدید مذمت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Indian troops martyr two more Kashmiris in IOK

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سرینگر : بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں 2 مزید کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ، 24 گھنٹوں میں 15 شہادتیں ہوگئیں۔

نوجوانوں کو سیموہ میں کارروائی کے دوران ہلاک کیا گیا،گزشتہ روز بھی بھارتی فورسز نے ضلع پونچھ کے ماندھر اور دیگر دیہاتوں میں پر تشدد کارروائیوں میں 13 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیاتھا۔

پاکستان دفتر خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض فورسز کے ہاتھوں 15کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

منگل کو دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے ایک بیان میں کہا کہ جعلی مقابلوں اور پرتشدد کارروائیوں میں کشمیری نوجوانوں کے قتل پر پاکستان کو شدید تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا اس وقت کورونا کی وباء سے لڑ رہی ہے اور قابض بھارتی فورسز کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہناہے کہ بھارت کی بربریت کشمیریوں کا عزم توڑ سکتی ہے اور نہ ہی پاکستان مخالف پروپیگنڈہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو چھپا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت کورونا وائرس سے متاثر ممالک میں 7ویں نمبر پر آگیا، 5 ہزار 610 افراد ہلاک

انہوں نے کہا کہ کشمیری کبھی بھی اپنا حق خودارادیت ترک نہیں کریں گے ،عالمی برادری بھارت کو کشمیریوں کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کرنے سے روکنے کے لئے فوری اقدامات کرے ۔

Related Posts