بھارت کورونا وائرس سے متاثر ممالک میں 7ویں نمبر پر آگیا، 5 ہزار 610 افراد ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت کورونا وائرس سے متاثر ممالک میں 7ویں نمبر پر آگیا، 5 ہزار 610 افراد ہلاک
بھارت کورونا وائرس سے متاثر ممالک میں 7ویں نمبر پر آگیا، 5 ہزار 610 افراد ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ہمسایہ ملک بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں 7ویں نمبر پر آگیا ہے جہاں 5 ہزار 610 افراد وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔

کورونا وائرس نے بھارت میں تقریباً 2 لاکھ افراد کو متاثر کیا ہے۔ مجموعی طور پر 1 لاکھ 99 ہزار 613 افراد کورونا وائرس کا شکارہوئے  جس پر نریندر مودی حکومت تشویش کا شکار اور اپوزیشن کی طرف سے شدید تنقید کی زد پر ہے۔ 

بھارت میں وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 95 ہزار 852ہے جبکہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اپریل کے آغاز میں ہی تیزی آگئی۔ 5 اپریل کو 4 ہزار 289 افراد کورونا وائرس کا شکار تھے جن کی تعداد وقت گزرنے کے ساتھ تیزی سے بڑھتی چلی گئی۔

اگلے ہی ماہ کے دوران 15 مئی کو 85 ہزار 784 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے تھے جبکہ مزید وقت گزرنے کے ساتھ وائرس کے کیسز میں کمی آنے کی بجائے مزید تیزی ریکارڈ کی گئی۔ یکم جون کو کورونا وائرس کیسز کی تعداد 1 لاکھ 98 ہزار 370 تھی جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید اضافہ ہوا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا وائرس کے  1 ہزار 243 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ 2 مزید افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد بھارت دنیا کا ساتواں بڑا ملک بن گیا جہاں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل روس میں  کورونا وائرس شدت اختیار کر گیا جہاں 4 لاکھ 14 ہزار افراد وائرس سےمتاثر جبکہ 4 ہزار 855 افراد ہلاک ہو گئے۔

اپریل کی 15 تاریخ تک روس میں کورونا وائرس کے محض 24 ہزار 490کیسز رپورٹ کیے گئے تھے جبکہ مئی کے دوران کیسز اور اموات میں تیزی آتی چلی گئی۔

مزید پڑھیں: روس میں کورونا وائرس کے باعث 4 ہزار 855 افراد ہلاک

Related Posts