بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر میں دو نوجوانوں کو شہید کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Indian troops martyr two Kashmiri youth in IOK

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سرینگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع کولگام میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

بھارتی فوجیوں  اورپولیس نے مشترکہ طور پرہانجی پورہ کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران نوجوانوں کوتلاشی کی کارروائی میں مارا ۔

ایک ہندوستانی عہدیدار نے سری نگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کارروائی پیر کی دوپہر کوشروع کی گئی تھی۔

دریں اثنا بھارتی حکام نے کولگام اور شوپیاں اضلاع میں تمام موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل کردی ہیں۔

واضح رہے کہ اگست 2019ء میں خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں مکمل کرفیو نافذ کررکھا ہے۔

مزید پڑھیں:مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں نے سخت فوجی محاصرے میں عید منائی

بھارتی فورسز کی دہشت گردانہ کارروائیوں میں بےگناہ نوجوانوں کی ہلاکت روز کا معمول بن چکی ہے تاہم عالمی برادری کی طرف سے کوئی موثر اقدام نہ اٹھانے کی وجہ سے بھارتی فورسز کی کارروائیاں  جاری ہیں۔

Related Posts