بھارت کے معروف صحافی اور ریپبلک ٹی وی چینل کے ایڈیٹر ارنب گوسوامی گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ارنب گوسوامی کے انکشافات، مودی حکومت اور وزیرِ اعظم عمران خان کا بیان
ارنب گوسوامی کے انکشافات، مودی حکومت اور وزیرِ اعظم عمران خان کا بیان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی :بھارت کے معروف صحافی اور ریپبلک ٹی وی چینل کے ایڈیٹر ارنب گوسوامی کو ممبئی میں گرفتار کر لیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس ان کے گھر پہنچی اور انھیں پولیس وین میں بھٹا کر ساتھ لے گئی تاہم حکام کی جانب سے وہ وجوہات یا ان الزامات کی تفصیل بیان نہیں کی گئی جس کے تحت یہ گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔

انڈین میڈیا میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ گرفتاری 018 میں ارنب کے خلاف ممبئی میں خود کشی پر اکسانے کے الزامات کے تحت درج کیے گئے ایک مقدمے میں ہوئی ہے۔یہ کیس 53 سالہ خاتون انٹیریر ڈیزائنر کی خودکشی کے بعد درج کیا تھا۔

خود کشی سے قبل تحریر کیے گئے اپنے ایک خط میں انٹیریر ڈیزائنر نے الزام عائد کیا تھا کہ ارنب گوسوامی نے انھیں ریپبلک نیٹ ورک سٹوڈیو کی انٹیریر ڈیزائنگ کے عوض معاوضہ ادا نہیں کیا تھا، جس پر وہ دلبرداشتہ تھیں۔ریپبلک چینل کا دعویٰ ہے کہ ارنب گوسوامی کو اس کیس میں گرفتار کیا گیا ہے جو ماضی میں زیر تفتیش تھا مگر بعدازاں اس کیس کو داخل دفتر کر دیا گیا تھا۔

برسرِاقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور کابینہ کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڑیکر نے ارنب گوسوامی پر ہونے والی کارروائی کی مذمت کی اور کہا کہ اس بات نے انھیں ایمرجنسی کے دنوں کی یاد دلا دی۔

انھوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھاکہ ہم ممبئی میں پریس کی آزادی پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ پریس کے ساتھ اس طرح کا سلوک نہیں کیا جاتا ہے۔ اس سے ایمرجنسی کے دنوں کی یاد آتی ہے جب پریس کے ساتھ ایسا سلوک کیا جاتا تھا۔

مزید پڑھیں: جمائما گولڈ اسمتھ نے رومینٹک کامیڈی فلم بنانے کا فیصلہ کرلیا

ریپبلک ٹی وی چینل کے کچھ اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں جن میں پولیس ارنب گوسوامی کے گھر میں داخل ہوتی نظر آرہی ہے اور ہاتھا پائی بھی ہو رہی ہیں۔

Related Posts