جمائما گولڈ اسمتھ نے رومینٹک کامیڈی فلم بنانے کا فیصلہ کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جمائما گولڈ اسمتھ نے رومینٹک کامیڈی فلم بنانے کا فیصلہ کرلیا
جمائما گولڈ اسمتھ نے رومینٹک کامیڈی فلم بنانے کا فیصلہ کرلیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن: وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور برطانوی فلم ساز جمائما گولڈ اسمتھ نے فلم بنانے کا فیصلہ کرلیا،ان کی لکھی ہوئی رومانوی کامیڈی فلم پرجلد ہی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جمائما ماضی میں بھی دستاویزی فلموں سمیت ٹی وی سیریز اور چند فلمیں بھی پروڈیوس کر چکی ہیں، جب کہ وہ ماضی میں صحافت سے بھی منسلک رہی ہیں اور اس میں بھی نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے ماضی میں بھی یورپ و امریکا میں مسائل کے شکار مسلمانوں پر فلمیں اور ویب سیریز بنائی ہیں اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ وہ برطانوی و جنوبی ایشیائی جوڑے کی شادی کی کہانی پر مبنی رومانٹک کامیڈی فلم بنانے جا رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

You can take the girl out of South Asia…

A post shared by Jemima Goldsmith (@khanjemima) on

وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ نے جہاں مذکورہ فلم کی کہانی لکھی ہے، وہیں وہ اسے پروڈیوس بھی کریں گی، جب کہ ان کی فلم کی ہدایات بھارتی فلم ساز شیکھر کپور دیں گے، جو مسٹر انڈیا، معصوم، دل سے، بنڈت کوئین، ایلزبتھ اور پیسیج جیسی فلموں کی ہدایات دے چکے ہیں۔یہ فلمیں اپنے ادوار میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ چکی ہیں۔

جمائما گولڈ اسمتھ کی لکھی فلم کی کہانی سے متعلق ابھی واضح کوئی خبر سامنے نہیں آئی، تاہم خبریں ہیں کہ فلم کی کہانی برطانوی و جنوبی ایشیائی جوڑے کی محبت اور شادی کے گرد گھومتی ہے اور فلم میں کہانی کو مزاحیہ انداز میں پیش کیا جائے گا۔جمائما اس حوالے سے مطمئن ہیں کہ ان کی فلم کامیاب ہوجائے گی۔

جمائما کی فلم کی کاسٹ میں پاکستانی نژاد برطانوی اداکار شاہد لطیف، برطانوی اداکارہ للی جیمز اور ایما تھامپسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔مگر ابھی تک اس بات کا فیصلہ نہیں ہوسکا ہے کہ فلم کو کب تک ریلیز کیا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ فلم کو آئندہ سال کے آخر یا پھر 2022 کے آغاز تک ریلیز کردیا جائے گا۔

Related Posts