کراچی میں ایمبولینس کے ذریعے گٹکا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Indian gutka, betel nut being smuggled through ambulances into Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :مریض کو اسپتال لیکر جا نے والی ایمبولینس سے بھا ری مقدار میں انڈین جے ایم گٹکا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزمان گرفتار۔3 لاکھ 45 ہزارروپے بھی بر آ مدہوئے ۔

پولیس نے نیپئر کشتی چوک کے قریب شک کی بنا پر ایک ایمبو لینس جس میں ایک مریض اسٹریچر پر لیٹا ہوا تھا اور اس کے سا تھ ایک آ دمی اس کو پکڑ کر بیٹھا تھا اس کوروک کر تلاشی لینے پرایمبو لینس میں سیٹوں اور اسٹیریچر کے نیچے انڈین جے ایم گٹکا کے 200 بڑے بڑے پیکٹس کے 4 بو رے برآمدہوئے،ملزمان کے قبضے سے اسمگلنگ کاسامان اور زرفروختگی 3 لاکھ 45 ہزارروپے کی رقم بھی بر آ مد ہوئی ۔

ایمبو لینس نمبر CQ-1395کے گرفتار ڈرائیور عثمان غنی ولد سید جلیل ،مریض طلحہ ولد عبدالمجیداورتیمار دار محمد حنیف ولد عبدالحمیدکا کہنا ہے کہ یہ جے ایم گٹکا ہم اس ایمنو لینس میں حب چوکی بلوچستان سے لو ڈ کر کے کراچی کے مختلف علاقوں میں سپلا ئی کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: احکامات کی خلاف ورزی، کورنگی میں شہری انتظامیہ نے فیکٹری سیل کردی

ملزمان کا کہنا ہے کہ یہ مال لیکر سہراب گوٹھ الاصف اسکو ائر دینے جا رہے تھے مال و ایمبو لینس کا مالک امین افغانی پٹھان ہے ۔پولیس کی جانب سے ملزمان سے تفتیش جا ری ہے۔

Related Posts