احکامات کی خلاف ورزی، کورنگی میں شہری انتظامیہ نے فیکٹری سیل کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

احکامات کی خلاف ورزی، کورنگی میں شہری انتظامیہ نے فیکٹری سیل کردی
احکامات کی خلاف ورزی، کورنگی میں شہری انتظامیہ نے فیکٹری سیل کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہری انتظامیہ نے احکامات کی خلاف ورزی پر شہرِ قائد کے علاقے کورنگی میں فیکٹری سیل کردی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کورنگی کی شہری انتظامیہ نے سندھ حکومت کی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر فیکٹری کے خلاف کارروائی کی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کورنگی کی سول ایڈمنسٹریشن نے ایک فیکٹری کو سندھ حکومت کی ایس او پیز (کاروباری سرگرمیوں کا معیاری طریقہ کار) پر عمل درآمد نہ کرنے پر مکمل طور پر سیل  کردیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل صوبائی حکومت  نے شہرِ قائد  میں لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ کاروباری سرگرمیوں اور اداروں پر عائد نو آبجیکشن سرٹیفیکیٹ (این او سی) کے حصول کی پابندی ختم کردی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کراچی سمیت صوبے بھر میں نافذ العمل لاک ڈاؤن کے دوران پابندی سے مستثنیٰ صنعتوں پر کمشنر کراچی کے احکامات کے تحت نو آبجیکشن اور حلف نامہ (انڈ ٹیکنگ) لینے کی شرط ختم کردی گئی۔

مزید پڑھیں:  لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ کاروبار کیلئے این او سی کی پابندی ختم

Related Posts