مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی، 3 نوجوان شہید، متعدد گھر تباہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی، 3 نوجوان شہید، متعدد گھر تباہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی، 3 نوجوان شہید، متعدد گھر تباہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں غاصب بھارتی فوج نے بد ترین ریاستی دہشت گردی کے دوران مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا اور مظلوم کشمیریوں کے متعدد گھر تباہ بھی کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے سری نگر کے علاقے میں 3 کشمیری نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران پر شہید کردیا جو گزشتہ روز شام کے وقت جاری تھا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شہید ہونے والے دونوں کشمیری جموں و کشمیر کے نوجوان تھے جن میں سے ایک کا نام زبیر ہے جن کا تعلق کشمیر کے علاقے شوپیاں سے جبکہ دوسرے کا نام اطہر ہے جن کا تعلق پلوامہ سے تھا۔

بھارتی فوج نے سری نگر میں دھماکہ خیز مواد کے استعمال سے متعدد رہائشی گھروں کو نقصان پہنچایا اور انہیں تباہ کردیا جبکہ بھارتی فوج نے بارہ مولا سے بھی ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل دفترِ خارجہ نے جیلوں میں قید کشمیری حریت قیادت اور رہنماؤں کی صحت پر گہری تشویش، دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 ترجمان دفترِ خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے 2 روز قبل بیان میں کہا کہ بھارت نے کشمیری قائدین کو بے بنیاد الزامات اور من گھڑت مقدمات کی بنیاد پر جیلوں میں قید کر دیا ہے، جبکہ کشمیر میں بھارت نے کالے قوانین نافذ کر رکھے ہیں۔

مزید پڑھیں: دفترِ خارجہ کا  قید کشمیری حریت رہنماؤں کی صحت پر تشویش کا اظہار

Related Posts