دفترِ خارجہ کا جیلوں میں قید کشمیری حریت رہنماؤں کی صحت پر تشویش کا اظہار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دفترِ خارجہ کا جیلوں میں قید کشمیری حریت رہنماؤں کی صحت پر تشویش کا اظہار
دفترِ خارجہ کا جیلوں میں قید کشمیری حریت رہنماؤں کی صحت پر تشویش کا اظہار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: دفترِ خارجہ نے جیلوں میں قید کشمیری حریت قیادت اور رہنماؤں کی صحت پر گہری تشویش، دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترِ خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بھارت نے کشمیری قائدین کو بے بنیاد الزامات اور من گھڑت مقدمات کی بنیاد پر جیلوں میں قید کر دیا ہے، جبکہ کشمیر میں بھارت نے کالے قوانین نافذ کر رکھے ہیں۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ آسیہ اندرابی، شبیر احمد شاہ، یاسین ملک، مسرت عالم بھٹ، محمد اشرف صحرائی اور دیگر کشمیری قائدین اور حریت رہنماؤں کو بے جا قید و بند کی صعوبتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کشمیری قائدین کی قید و بند پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے دوران کشمیری قائدین کو بھارت کی بدنامِ زمانہ تہاڑ جیل اور دیگر جیلوں میں قید کردیا گیا۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ سید علی شاہ گیلانی، میر واعظ عمر فارق اور دیگر حریت قیادت کو بھارتی غیر قانونی حکومت نے گھروں پر نظر بند کر رکھا ہے۔ کشمیری قائدین کو سیاسی نظرئیے کی بنیاد پر قید اور تشدد کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں جمہوریت کے بے بنیاد دعووں پربھارتی بیان مسترد 

Related Posts