مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم جاری، مزید 3 نوجوان کشمیریوں نے جامِ شہادت نوش کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم جاری، مزید 3 نوجوان کشمیریوں نے جامِ شہادت نوش کرلیا
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم جاری، مزید 3 نوجوان کشمیریوں نے جامِ شہادت نوش کرلیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سرینگر:مقبوضہ جموں و کشمیر پر غاصب بھارت کا ظلم و تشدد جاری ہے جس کے دوران قابض بھارتی فوجیوں نے 3 نوجوان کشمیریوں کو شہیدکردیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر میں پیش آیا جہاں بھارتی فورسز نے مزید 3 کشمیریوں کو محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی روک تھام کے نام پر لاک ڈاؤن کے دوران بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ بھارت نے مظلوم کشمیریوں کو انٹرنیٹ،موبائل فون اور آمدورفت سے محروم کر رکھا ہے۔

سری نگر میں 2 کشمیری جوانوں کو شہید کرنے کے ساتھ ساتھ سوپوراور بڈ گام کے علاقوں سے 12 کشمیریوں کو حراست میں لے لیا جبکہ وادی میں عوام کو سرچ آپریشن کے نام پر اذیت ناک تشدد کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل قابض بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر کے پلوامہ ضلع میں 2 مزید کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ،دوروز سے اس علاقے میں شہید نوجوانوں کی تعداد 4ہوگئی۔

ضلع پلوامہ کے علاقے پامپور میں 2روز قبل فوجیوں نے ایک محاصرے اورسرچ آپریشن کے دوران ایک مسجد کے اندر دو نوجوانوں کو شہید کردیا۔

مزید پڑھیں:پلوامہ میں بھارتی فوجیوں نے 2 کشمیری نوجوانوں کو  شہید کردیا

Related Posts