کرتارپورراہداری کھولنے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ نریندر مودی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرتارپورراہداری کھولنے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ نریندر مودی
کرتارپورراہداری کھولنے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ نریندر مودی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے کرتارپور راہداری کھولنے پر وزیر اعظم پاکستان سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

دارالحکومت نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ میں کرتار پور راہداری کھولنے پر شکر گزار ہوں جبکہ پاکستانی وزیر اعظم نے ہمارے جذبات کو سمجھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر کا حکم سنا دیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے  کہا کہ عمران خان نے  ہمارے جذبات کو سمجھتے ہوئے عزت دی اور کرتارپور راہداری کو کھول   کر بھارت کے جذبات کی قدر کی۔

نریندر مودی نے کہا کہ میں کرتارپور راہداری منصوبے کو انتہائی کم وقت میں کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے والے پاکستانی عملے کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرتارپور راہداری دُنیا بھر میں سکھ برادری کی خوشی کا موقع ہے جس پر بابری مسجد کا فیصلہ آگیا،  بھارتی سپریم کورٹ کی طرف سے فیصلے کے لیے آج کے دن کا انتخاب معنی خیز ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کی طرف سے سکھ برادری کی خوشیوں کے رنگ میں بھنگ ڈالی گئی، بھارتی سپریم کورٹ نے نئی بحث کا آغاز کردیا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو ہے جبکہ اس فیصلے سے آگ اور بھڑکے گی۔ پاکستان نے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب سے خیر سگالی کا پیغام دیا جس کا منفی جواب دیا گیا۔

مزید پڑھیں: سکھ برادری کی خوشی کے موقعے پر بابری مسجد کا فیصلہ معنی خیز ہے۔شاہ محمود قریشی

Related Posts