بھارت کورونا وائرس کے نام پر کشمیریوں کا استحصال کر رہا ہے۔مسعود خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت کورونا وائرس کے نام پر کشمیریوں کا استحصال کر رہا ہے۔مسعود خان
بھارت کورونا وائرس کے نام پر کشمیریوں کا استحصال کر رہا ہے۔مسعود خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مظفر آباد: صدرِ آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت کورونا وائرس کے نام پر مظلوم کشمیریوں کے انسانی حقوق کا استحصال کر رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت کورونا وائرس کو کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کے لیے استعمال کر رہا ہے جو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے حالیہ ظلم و ستم سے واضح ہے۔

صدرِ آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا کہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کے دوران کشمیری صحافیوں پر کریک ڈاؤن اور پالیسی سازی کے نام پر شہریتی حقوق کا استحصال کیا گیا جبکہ کرفیو کے دوران عائد پابندیوں کو کورونا وائرس کے نام پر شہ دی گئی۔

سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارتی حکومت کورونا وائرس جیسی عالمی وباء کو مقبوضہ جموں و کشمیر کو اپنی نوآبادیات قرار دینے کے لیے استعمال کرنے میں مصروف ہے جس کے تحت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کو تیز کیا جارہا ہے۔ 

Related Posts