بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو عید الاضحی کی نماز پڑھنے سے روک دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Three more youth martyred in IIOJK, toll reaches 10

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے جابرانہ اقدامات جاری ،نریندر مودی کی زیرقیادت ہندوستانی حکومت نے ہفتہ کے روز مسلمانوں کو عید الاضحی کی نماز پڑھنے سے روک دیا ۔

بھارت نے 5 اگست 2019 ء کو بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کردیا اور تب سے وادی میں موبائل اور انٹرنیٹ خدمات بند ہیں جبکہ مقبوضہ وادی کا محاصرہ جاری ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے مسلمانوں کو نماز کی ادائیگی سے روکنے کے لئے حکام نے مساجد کے دروازوں پر تالے لگائے ، رکاوٹیں کھڑی کیں اور خاردار تاروں سے سڑکیں بند کردیں۔

صبح سویرے پولیس نے لاؤڈ اسپیکر پر اعلان کرنے کے بعد لوگوں کو گھر کے اندر ہی رہنے پر مجبور کردیا کہ نماز عید کے موقع پر لوگ اپنے گھروں کے اندر ہی رہیں۔

گذشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیریوں کی آزادی کے لئے جدوجہد کی حمایت کی تھی اور کہا تھا کہ کشمیرکی فتح تک پاکستان محصور وادی کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

مزید پڑھیں:کشمیر کامسئلہ صرف اظہار یکجہتی سے ہی حل نہیں ہوگا، ڈاکٹر جمیل احمد خان

Related Posts