بھارت نے امریکا پر نسلی فسادات کو سیاسی رنگ دینے کا الزام عائد کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

indian riots
indian riots

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارت نے امریکی کمیشن پرنئی دہلی میں ہونے والے نسلی فسادات کو سیاسی رنگ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بیان حقائق کے منافی اور گمراہ کن ہے اور اس کا مقصد معاملے کو سیاسی رنگ دینا ہے۔

بھارت کی وزارت خارجہ نے امریکی کمیشن کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی رپورٹ حقائق کے منافی اور گمراہ کن ہے اور اس کا مقصد معاملے کو سیاسی رنگ دینا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی کمیشن نے اپنے بیان میں نئی دہلی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہلی میں ہونے والے تشدد اور مسلمانوں پر ہونے والے حملوں کو روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے مداخلت نہ کرنے کی خبریں انتہائی پریشان کن ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی نئی دہلی میں مسلم اکثریتی علاقوں میں مسلمانوں کی گاڑیاں اور املاک نظر آتش کر دی گئیں ۔

مسلمان آبادیوں پر دھاوا بولنے والےشرپسند ہندو مذہبی نعرے لگا رہے تھے اور ان پرتشدد واقعات میں مسلمان آبادیوں کو دن دہاڑے نشانہ بنایا گیاجبکہ بظاہر پولیس بھی اس تمام تر کارروائی میںشرپسند ہندوؤں کی آلہ کار نظر آئی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت ماتا کی جے کہنے والا ہی بھارت میں رہیگا، وزیراعلیٰ ہماچل پردیش

بھارتی عوام خصوصاً اپوزیشن جماعتوں نے الزام عائد کیا ہے کہ بی جے پی رہنما کپل مشرا نے ان فسادات کو ہوا دی اور اس کی سرپرستی سے منظم گروہوں نے مسلم اکثریتی علاقوں کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میں دہلی میں اپنے بہن بھائیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ امن اور بھائی چارے کو یقینی بنائیں، سکون اور معمولات زندگی کو جلد از جلد بحال کرنا انتہائی اہم ہے۔

Related Posts