بھارت ماتا کی جے کہنے والا ہی بھارت میں رہیگا، وزیراعلیٰ ہماچل پردیش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Jai Ram Thakur

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شملہ: بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ جے رام ٹھاکر نے بھارت ماتا کی جے کا نعرے لگانے والوں کو ہی بھارت میں رہنے کا حق دار قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہماچل پردیش کے وزیراعلی جے رام ٹھاکر نے کہا کہ جو بھارت ماتا کی جے کہیں گے، وہی بھارت میں رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس مائنڈ سیٹ کے ساتھ کام کررہے ہیں کہ بھارت میں چیزیں درست انداز میں نہیں چل رہیں، ان کے ساتھ سختی سے نمٹنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: مسلم مخالف بل پر امریکی کمیشن کی بھارتی قیادت پر پابندیاں عائد کرنے کی سفارش

جے رام ٹھاکر کا کہنا تھا کہ بھارت ماتا کی جے کہنے والے ہی بھارت میں رہیں گے اور ہمیں اس بارے میں اب سنجیدگی سے سوچنے کی ضرورت ہے جو یہ نہیں کہیں گے، وہ بھارت کے مخالف ہوں گے اور وہ بھارت کے آئین کا احترام بھی نہیں کریں گے۔

نئی دہلی فسادات پر بات کرتے ہوئے ہماچل پردیش کے وزیراعلی نے کہا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ اس معاملے کو حل کرلیں گے، مجھے یقین ہیکہ اس معاملے کو بہتر طریقے سے حل کرنے کے لیے اور کوئی شخص نہیں، ہمارے وزیرداخلہ موجود ہیں۔

Related Posts